ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشت گردہلاک
ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشت گردہلاک
ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گردبھی شامل،ترجمان
ہلاک دہشت گرد کسٹم حکام پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے،ترجمان سی ٹی ڈی
ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کوہلاک کر دیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد جہانزیب بھی شامل ہے،ہلاک دہشت گرد کسٹم حکام پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے،ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق کسٹم پولیس پر دہشت گروں کی فائرنگ سے ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی تھی، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لیے نقل و حرکت کررہےتھے