تازہ ترین

پنجاب پولیس کا پب جی گیم بند کرانے کیلئے وفاق و صوبائی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

پنجاب پولیس نے فائرنگ کے بڑھتے رحجان اور پرتشدد کاروائیوں کی ترغیب دینے والی خطرناک ویڈیو گیمز پر پابندی کیلئے صوبائی و وفاقی حکومتوں کو سفارشات بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو ان کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پب جی جیسی ویڈیو گیم کی بدولت فائرنگ کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں اور اسی لئے محکمہ پولیس نے اس نوعیت کی ویڈیو گیموں پر پابندی کیلئے حکومت سے مدد لینے کافیصلہ کیا ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ سفارشات بھجوانے کا فیصلہ کاہنہ لاہور میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں ایک گھر میں ہونے والے چار افراد کے قاتل خاندان کا چھوٹا بیٹا نکلا ہے جس نے پب جی گیم کا شکار ہو کر اپنی ہی والدہ اور تین بہن بھائیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پب جی نوجوانوں کی ذہنی نشوونما کیلئے انتہائی خطرناک ہے کیونکہ گیم کے عادی کھلاڑی ٹاسک پورا کرنے کیلئے پر تشدد کاروائیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں اور انہیں کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بننے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close