سردار غلام صادق کی نمازجنازہ کل دوپہر2بجے آبائی گاؤں میں ادا ہوگی
سابق اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق انتقال کر گئے،ان کی نمازجنازہ کل دوپہر2بجے آبائی گاؤں ہجیرہ کے کالج گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی
سردار غلام صادق کے انتقال پر صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر،سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور،صدرپیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ سردار فیصل خان اور ممبر سی ای سی آزاد کشمیر چوہدری مقبول نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر کاکہنا تھا کہ مرحوم اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک تھے اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا قیمتی اثاثہ تھے