غزہ میں جارحیت،ترکیہ نےاسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیے

غزہ میں جارحیت،ترکیہ نےاسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیے
غزہ میں بدترانسانی المیےکی وجہ سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کرتےہیں،ترکیہ وزارت تجارت
ترکیہ اسرائیل سےکسی قسم کی درآمدات اوربرآمدات نہیں کرے گا،ترکیہ وزارت تجارت
غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگی،ترکیہ وزارت تجارت
غزہ میں جارحیت کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیے ترکیہ کی وزارت تجارت کاکہناہےکہ غزہ میں بدترانسانی المیےکی وجہ سے ترکیہ،اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کرتا ہے،وزارت تجارت نے بیان جاری کرتے ہوئےکہاکہ ترکیہ اسرائیل سےکسی قسم کی درآمدات اوربرآمدات نہیں کرے گا،غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگی،بیان میں مزید کہا گیاکہ ترکیہ اپنےنئےاقدامات پرسختی سےعمل در آمدکرےگا، جب تک اسرائیلی حکومت انسانی امداد کوبغیر کسی رکاوٹ کے غزہ تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیتی،یہ اعلان اس وقت سامنےآیاہے جب اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ترک صدررجب طیب اردوان پر الزام عائد کیاکہ وہ بندرگاہوں کواسرائیلی درآمدات اوربرآمدات کی ہینڈلنگ سےروک کرمعاہدوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں