تازہ ترین

ایبٹ آباد : بانڈی میرا کے علاقے میں جیپ کھائی میں جاگری

ایبٹ آباد: حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں تعداد 11ہوگئی، ریسکیو حکام

ایبٹ آباد سے جہا ں بانڈی میرا کے علاقے میں جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں تعداد گیارہ ہوگئی، جبکہ کھائی سے مزید افراد کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے بانڈی میراں میں پیش آیا، جہا جیب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، واقعے کے اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغٓاز کردیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق اب تک گیارہ افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو حکام کے مطابق جیب میں حادثے کے وقت چالیس کے قریب افراد سوار تھے، جو ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے، جاں بحق ہونےوالوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close