تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کےدوران لاہور کادورہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کےدوران لاہور کادورہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورایئرپورٹ پہنچنےپرایران کے صدر کا استقبال کیا
لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایئر پورٹ سے مزار اقبال پہنچے
پنجاب رینجرزکےچاق و چوبند دستےنےمعززمہمان کومزار اقبال پرگارڈ آف آنر پیش کیا
لاہور: معزز مہمان نے شاعر مشرق علامہ اقبال کےمزار پر حاضری دی
لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا
لاہور:ایرانی صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو نئی راہ دکھائی،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
لاہور:ہمیں اپنے مجاہدین پر بہت زیادہ ناز ہے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
غزہ سےمتعلق اصولی مؤقف پرپاکستان کےکردار کو سراہتے ہیں،ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوران لاہورکا دورہ کیا۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔۔ اس کے علاوہ صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایئر پورٹ سے مزار اقبال پہنچے جہاں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو مزار اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔۔۔معزز مہمان نے شاعر مشرق علامہ اقبال کےمزار پر حاضری دی ، ایرانی صدر نے مزارپر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا، بعدازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو نئی راہ دکھائی، جیسے آپ کو اپنی قوم پر ناز ہے ویسے ہمیں بھی اپنی قوم پر ناز ہے، ہمیں اپنے مجاہدین پر بہت زیادہ ناز ہے۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سپریم لیڈر بھی یہی کہتے ہیں اس جنگ میں غزہ اور فلسطین والے جیتنے والوں میں سے ہوں گے، اس جنگ میں تباہی صیہونیوں اور اسرائیلیوں کی ہوگی، غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا، خواہش تھی کہ پاکستان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتا۔۔۔دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام ہوگا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close