تازہ ترین

سردی شروع ہونے سے قبل گیس بحران حکومت کی نااہلی کاثبوت ہے ،شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں گیس کی قلت کے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی گیس کی عدم فراہمی وبحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، عمران نیازی صاحب کیا اچھے دن لائے ہیں؟ ،شہریوں کو صرف تین وقت گیس فراہمی کا اعلان حکومت کی بے حسی اور نالائقی ہے ،موجودہ حکومت نے خود اعتراف کیاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم کردہ انفراسٹرکچر سے گیس کے 14 کارگوز لائے جاسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سواپ کیاجائے تو مزید دو یا تین گیس کارگوز اور لائے جاسکتے ہیں ،خملک میں اس وقت 18 مزید کارگوز کی کھپت ہے لیکن حکومت صرف دس کارگوز منگوا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، چولہے، ہیٹر نہیں جلیں گے۔انہوںنے کہاکہ نہانے کے لئے گرم پانی کو پہلے ہی موجودہ حکومت عیاشی قرار دے چکی ہے، گیس نہ ہونے سے صنعتوں کا پہیہ رْک جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے ملک میں پہلے سے موجود تاریخی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے، گیس مہنگی سے مہنگی ہورہی ہے جبکہ اس کی فراہمی کم سے کم ہوتی جارہی ہے ،ملک ، عوام اور معیشت عمران نیازی کی نااہلی کرپشن اور بے حسی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close