تازہ ترین

کراچی میں آج بھی و ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آج بھی و ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17اپریل کو کراچی میں داخل ہوگا
مغربی ہواؤں کے زیر اثر 18 اور 19 اپریل کو تیز بارش متوقع

کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے زیر اثر 18 اور 19 اپریل کو تیز بارش متوقع ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہےشہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا،بارش کےباعث شہرکےفضائی معیار میں بہتری آئی، ایئر کوالٹی انڈیکس دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 20 ویں نمبر پر آگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close