تازہ ترین

حسین آباد فوڈ اسٹریٹ میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کرنے کے احکامات ،سیدناصرحسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جاری صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ کے کوارڈینیٹر شہزاد میمن، سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ اتھارٹی، ڈی سی سینٹرل سمیت پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار میں شہر کے ساتھ ظلم کیا گیا پہلے ماہانہ چودہ ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا تھا جس پر ایک کروڑ پچاس لاکھ تک کا خرچہ آتا تھا،انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں چالیس ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے اور اس پر ایک کروڑ پانچ لاکھ خرچہ آرہا ہے، پہلے جو حالات تھے اب اس سے بہتر ہیں اور مزید بہتر کیئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close