تازہ ترین

کراچی میں کورونا بے قابو، 24گھنٹوں میں 3ڈاکٹرز جان سے گئے

کراچی میں کورونا بے قابو،24گھنٹوں میں 3ڈاکٹرجان سے گئے ۔جناح اسپتال سےریٹائرڈاکٹرطاہرامین چوہدری ،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرعبدالستارکوروائی بھی انتقال کرگئے۔ملک بھرمیں 176ڈاکٹرزوطبی عملہ کوروناسےجاں بحق ہوا۔  کراچی میں کورونا کےوار بڑھ گئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ڈاکٹروں کی زندگیا نگل لیں ۔جناح اسپتال سےریٹائرڈاکٹرطاہرامین چوہدری ،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرعبدالستارکوروائی اور نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا سےچل بسے۔ سابق ڈی جی ہیلتھ چندروزسے وینٹی لیٹر پرتھےاب تک ملک بھرمیں 176ڈاکٹرز وطبی عملہ کوروناسےجاں بحق ہوا۔جبکہ کوروناسےمتاثرہ ہیلتھ کیئیرورکرزکی تعداد11ہزارسےزائدہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے 24گھنٹوں میں3ڈاکٹروں کی اموات پر اظہارتشویشکرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوسری لہر آنے سے قبل ہی حکومت کو خبردار کردیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close