تازہ ترین

سندھ رینجرا ور پولیس کی مشترکہ کارروائی, ڈکیت گینگ کے 2کارندے گرفتار کرلیے

سندھ رینجرا ور پولیس کی مشترکہ کارروائی،،، ڈکیت گینگ کے 2کارندے گرفتار کرلیے،،، ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز

 پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار کرلئے گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور جرائم کی سر گرمیوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان محمد فرحان، اور احمد عبدالستار عرف رمیز کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار ، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار ملزمان نے 9فروری کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاون الیکٹرک مارکیٹ میں لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے تھے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،ملزمان کی گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ابتدائی تفتیش میں ملزمان متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان کو مذید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close