تازہ ترین

پی آئی بی کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی کے علاقہ پی آئی بی کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی وڈیو میں پولیس کی موجودگی میں فائرنگ ہوتی رہی افسوس ناک واقع میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا، تھوڑی دیر کا مزہ ایک نوجوان کی جان لے گیا پی آئی بی کالونی میں بارات گھر پہنچی تو رشتہ داروں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک گولی نوجوان محمد مصطفی کے سر میں جا لگی جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا پر ایک روز بعد انتقال کرگیا وڈیو میں پولیس کی مجرمانہ غفلت بھی سامنے آگئی ایک موصوف فائرنگ کرتے رہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی واقعہ کے ایک روز بعد مقدمہ درج ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان محمد شاہد اور نور محمد کو گرفتار کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close