تازہ ترین

باپ نے خود پر اور3 بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

کراچی:عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،ذرائع
تینوں بچے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں زیر علاج ہیں
واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں، پولیس
تینوں بچے عارف کی پہلی بیوی سے ہیں، ساس عارف
عارف کی پہلی بیوی انتقال کرگئی ہے، ساس عارف   نارتھ کراچی میں باپ نے خود پر اور 3 بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ ذرائع کےمطابق عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔۔ جبکہ تینوں بچے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں زیر علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔مقتول کی ساس نے بتایا کہ تینوں بچے عارف کی پہلی بیوی سے ہیں جوکہ انتقال کرگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عارف اور بچے دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہے تھے، عارف کوئی کام نہیں کرتا، لوگوں کا مقروض بھی تھا۔ عارف کے سوتیلے بیٹے امانَ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا باپ ذہنی طور پر پریشان تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close