تازہ ترین

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ‘ جماعت اسلامی کا آج شہربھر میں احتجاج کااعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کے روز ادارہ نور حق میں بلدیاتی انتخابات ، بااختیار شہری حکومت کا قیام ، شہری مسائل اور ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری اسکولوں میں پی ایس ٹی ،جے ای ایس ٹی کے ٹیچرز کی بھرتیوں کے حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کی زیادتیوں اور متعصبانہ رویوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف چھ دن کے اندر دو بار عوام پر پیٹرول بم گرا دیئے اس کے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں بھی اضا فہ کر دیا گیا ہے ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی خوردنی تیل، آٹا ، چینی مہنگا اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،جماعت اسلامی اس صورتحال پر خاموش رہنے کے بجائے بروز ہفتہ 4جون پورے شہر میںاحتجاج کرے گی۔ اس دفعہ پانچ ہزار ارب روپے سے زیادہ ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا ہے جس میں کراچی کا چودہ سو ارب کا ٹیکس شامل ہے ، ملک کی معیشت میں کراچی کا ایک اہم کردار ہے اور اس شہرکی تعمیر و ترقی کے لیے جو ترقیاتی فنڈ مختص تھا اس میں سے تیس فیصد بھی استعمال نہیںہوا ،سرکاری عیاشیاں ختم نہیںہورہیں ہم ان سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ جو پیسے جمع ہوتے ہیںوہ آخر جاتے کہاں ہیں،حکمران ہمارے ٹیکسوںپر پل رہے ہیںانہیں چاہیے کہ اپنی عیاشیاں ختم کریں ،حکمران اپنی مراعات کم کردیں توپیٹرول کی قیمت بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،شہر کے مسائل کے حل کے لیے طے شدہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی اختیارات شہری حکومت کو منتقل کیے جائیں ، پریس کانفرنس میں سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان ، رکن صوبائی اسمبلی و امیر ضلع جنوبی سید عبد الرشید ، سیکریٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، پبلک ایڈ ایجوکیشن کمیٹی کے نگراں و کنٹونمنٹ کونسلر ابن الحسن ہاشمی کے علاوہ اسکولوں میں تعیناتی کے منتظر مردو خواتین اساتذہ بھی بڑی تعداد میں موجودتھے ۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکمران ہمیں ڈراتے ہیں کہ آئی ایم ایف ناراض ہو جائے گا اس لیے ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کوئی چوائس نہیں تھی اور قیمتیں بڑھانا ضروری تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close