تازہ ترین

نسلہ ٹاور بننے کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج

کراچی میں نسلہ ٹاور بننے کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران نامزد کیے گئے ہیں، مقدمے میں سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمہ دار بھی نامزد کیے گئے ہیں ،ادھرسلہ ٹاور کیس کے سلسلے میں آج اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے دفتر پر چھاپا مارا، تاہم ٹیم کو دیکھ کر ڈائریکٹر جنرل دفتر سے غائب ہو گئے جبکہ دیگر متعلقہ اداروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ایس بی سی اے اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی سے ذمہ داران کے نام طلب کیے گئے ہیں، پولیس کی تفتیشی ٹیم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پہنچی ہے۔پولیس حکام کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ذمہ داران کے نام اور لیگل ڈپارٹمنٹ سے مشورہ مانگا ہے، ان کے جواب پر مقدمے کی دفعات سمیت دیگر فیصلے کیے جائیں گے ،دوسری جانب سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اینٹی کرپشن بھی ایکشن میں آ گیا ہے، اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے منگل کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپا مارا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو آتے دیکھ کر ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کھوڑو بغیر کچھ بتائے دفتر سے نکل گئے، جب کہ ٹیم نے ادارے کے افسران سے نسلہ ٹاور کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، ٹیم نے بالخصوص ڈائریکٹر ایسٹ سے بھی پوچھ گچھ کی۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے 2013 میں تعینات افسران کے نام اور ادارے میں ان کی تعیناتی کے نوٹیفیکشنز طلب کر لیے ہیں، تاہم ایس بی سی اے افسران نے کسی بھی معلومات دینے سے گریز کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close