تازہ ترین

گزشتہ 8 ہفتے میں حکومت کی کارکردگی قابل رحم ہے، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہماری گزشتہ 2 سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل لوگوں کو دھوکا دینا بند کروسابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 2020 کرونا وائرس کی وبا کے باوجود ملکی ترقی کی شرح منفی 0.94 فیصد تھی۔شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں ترقی کی شرح منفی 5 سے 6 فیصد تھی۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کس سے مذاق کر رہے ہیں، ہماری گزشتہ دو سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے، لوگوں کو دھوکا دینا بند کریں وہ سچ جانتے ہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ہفتے میں حکومت کی کارکردگی قابل رحم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close