ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر امریکا کا ردعمل
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر امریکا کا ردعمل
ایران کےساتھ تجارتی معاہدوں پرپابندیوں کاخطرہ ہوسکتاہے،میتھیوملر
امریکا پاکستان کی سب سےبڑی برآمدی منڈیوں میں سےایک ہے،میتھیوملر
شراکت داری کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
اسرائیل کوآگاہ کردیاکہ امریکابےگھرفلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے،میتھیوملر
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے، اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد چودہ لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفاہ میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے، اسرائیل نے رفاہ پر گراؤنڈ آپریشن نہیں کیا۔