تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے بعد متحدہ عرب امارات پر سائبر حملے

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد سائبر حملوں کی زد میں ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے سربراہ محمد حمد الکویتی نے دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل سے ہمارے باقاعدہ تعلقات کے قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے مخالف کارکنوں نے زبردست حملے کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں میں مالی شعبے کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ آیا کوئی حملہ کامیاب ہوا یا نہیں اور پھر حملہ آور کون تھے ۔محمد حمد الکویتی نے بتایا کہ کوروناوائرس کی وبا کے بعد متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی حملے خطے میں روایتی طور پر ایران سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے پیچھے کون ہیں۔دوسری جانب ایران بھی شکایت کرتا رہا ہے کہ وہ بھی سائبر حملوں کا شکار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close