کراچی میں آٹے، چینی کی قیمتیں بے لگام
مہنگائی کے سامنے عوام بے بس
کراچی میں آٹے، چینی کی قیمتیں بے لگام ،مہنگائی کے سامنے عوام بے بس, سندھ حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، خریداروں کا شکوہ
کراچی میں آٹے، چینی کی قیمتیں بے لگام ہو گئیں ،مہنگائی کے سامنے عوام بے بس نظر آنے لگے، خریداروں کا شکوہ ہے کہ سندھ حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے چینی اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی بھی چار دن کی چاندنی ثابت ہوئی، کراچی میں مل کا آٹا پینسٹھ روپے کلو ، چکی کا آٹا پچھتر سے اٹھتر روپے کلو ریٹ پرفروخت کیا جانے لگا ہے، پچانوے روپے کلو والی چینی عوام کو مہنگائی کے کڑوے گھونٹ پینے پر مجبور کررہی ہے،ایک ماہ میں اوسط چینی سترہ روپے کلو مہنگی ہو گئی، شوگر ملز ذرائع کہتے ہیں کہ پیداورای لاگت بڑھنے سے چینی مہنگی ہو رہی ہے،دوسری جانب فلور ملرز کہتے ہیں کہ حکومت سے سینتیس روپے کلو ملنے والی سرکاری گندم کی سپلائی کم ہے اس لیے بازار سے مہنگی گندم مکس کرکے آٹا تیار کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے بوری کے ریٹ بڑھ رہے ہیں۔