تازہ ترین

چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

پاکستان ایئرفورس کا خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی،،،، پاکستان ایئرفورس کا خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ہی دی جائےگی۔ پاکستان ایئرفورس کا خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے ایئرپورٹ پرویکسین وصول کی۔ ویکسین چینی وزیراعظم کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے، جو اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی و غیر طبی عملے کو لگائی جائیں گی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں ویکسین کے ذخیرے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ صوبوں کو ویکسین کی منتقلی کے حوالے سے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں، این سی او سی میں ویکسین نرو سینٹر جب کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوارڈینیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ہی دی جائےگی۔انہوں نےکہا کہ این سی او سی اور صوبوں نے کورونا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ بھجوائی ہے ، ہماری کوشش ہےکہ پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو کوروناویکسین دیں، کوروناویکسین کی ڈوز کے لیے رجسٹریشن کا آسان طریقہ کارلانےکی کوشش کررہےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close