تازہ ترین

کراچی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست

شہر قائد کی فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی ہے ، جس کی بنا پر کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہوگیا ہے ۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے ، شہر کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار351 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارت کا دارالحکومت دہلی دوسرے اور کرغزستان کا شہر بشکیک تیسرے نمبر پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دئیے گئے ہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151سے 200درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close