تازہ ترین

 شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن سےجلسےموخرکرنےکی درخواست 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ کوروناایک حقیقت ہے،جسےدنیاتسلیم کررہی ہے،اپوزیشن چاہےتسلیم کرےیانہ کرے،دنیامیں کوروناسےتقریباً چودہ لاکھ اموات ہوچکی ہیں،انہوں نےکہاکہ کوروناکےحوالے سےعدالتوں کا فیصلہ واضح ہے، وبا سے متعلق پڑھےلکھےطبقےکی تشویش آپ کےسامنےہے،ہم جلسوں میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے،نہ گھبرارہےہیں، اپوزیشن سےدرخواست ہےکچھ عرصےکےلیےجلسےموخرکردے،انہوں نے کہاکہ کوروناکی صورتحال بہترہوتوجلسےکرنے کاشوق پوراکرلیں،اگر اپوزیشن بضد رہتی ہےتومعاشی اورجانی نقصان کاذمہ داراپوزیشن کوٹھہرائیں گے، انہوں نےکہاکہ ہم ایساکوئی کام نہیں کریں گےجس سےیہ سیاسی شہید بننےکی کوشش کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close