تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی،24گھنٹےمیں81فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی،24گھنٹےمیں81فلسطینی شہید
حملے میں 116زخمی،شہیدفلسطینیوں کی تعداد31ہزار700سےتجاوزکرگئی
اسرائیلی فوج کاالشفا اسپتال پر حملہ،غزہ کےپولیس چیف میجر جنرل شہید
الشفا اسپتال سے 80افراد کو حراست میں لے لیا گیا،عرب میڈیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، چوبیس گھنٹے میں مزید اکیاسی فلسطینی شہید اور ایک سو سولہ زخمی، شہید فلسطینیوں کی تعداد اکتیس ہزار سات سو سے تجاوز کرگئی، اسرائیلی فوج کا الشفا اسپتال پر دوبارہ حملہ، غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل شہید، عرب میڈیا کے مطابق، الشفا اسپتال سے اسی افراد کو حراست میں لے لیا گیا، الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے دوران لڑائی میں اسرائیلی فوجی مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کے نمائندے اور ان کی ٹیم کو بارہ گھنٹے زیرحراست رکھ کر چھوڑدیا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے شمالی غزہ میں قحط کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close