تازہ ترین

الجزائر، ترک اعلی سطحی تعاون کونسل کا قیام جلد ہوگا، طیب اردوان

الجزائر سٹی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ ترکی اور الجزائر کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے لئے ضروری اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں گے۔ صدر اردوان نے الجزائر کے ایک ہوٹل میں گزشتہ روز منعقدہ ترک الجزائر تجارتی فورم سے خطاب کے دوران ترک سرمایہ داروں سے کہا ہے کہ وہ نئے شراکت داروں کی تلاش میں تیزی لائیں۔انہوں نے کہا کہ آج ترکی 210 ممالک کو برآمدات اور 222 ممالک سے درآمدات کو یقینی بنا رہا ہے۔ 2002ءمیں ہمارا تجارتی حجم 36 ارب ڈالر تھا جو کہ اب بڑھ کر 181 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔افریقی ممالک سے ہماری مجموعی تجارت گزشتہ 17 سالہ دور کے دوران381 فیصد اضافے کے ساتھ 26 ارب ڈالر ہے جس میں برآمداتی حجم 16 ارب ڈالر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close