کوسٹ گارڈ کے چھاپے، منشیات ، ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان برآمد
کوسٹ گارڈ کے چھاپے، منشیات ، ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان برآمد, مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا
پاکستان کوسٹ گارڈ نے مختلف مقامات سے تیرہ ملزمان گرفتار کرکے منشیات ایرانی ڈیزل،غیر ملکی کپڑا اور دیگر سامان برآمد کرلیا، پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں غیر قانونی طریقے سے چھپائی گئی ایک ہزار کلو چرس برآمد کی ، اوتھل میں موبائل گشت کے دوران ٹرک سے چھ ہزار آٹھ سو لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، کھاری چیک پوسٹ پر مسافر کوچ میں سوار مسافرکے بیگ سے ساڑے نو کلو چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی، ناکہ کھاری پر مزدا ٹرک سے چودہ ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا اور دو ملزمان پکڑے گئے