تازہ ترین

پاکستان سہ ملکی سیریز کا فاتح، نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیز جیت لی، گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے فائنل میچ جیتنے کے لیے کوششوں کا آغاز کیا، جس کے بعد مڈل آرڈر نے بھی آج مداحوں کی شکایات دور کر دیں۔ قومی ٹیم کو پانچویں اوور میں پہلا نقصان بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں 29 رنز پر ہوا۔ وہ 15 رنز بنا کر بریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے بیٹر شان مسعود کچھ خاص نہ کر سکے اور 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ 11ویں اوور میں بریس ویل نے ہی حاصل کی۔ محمد رضوان کو 12 ویں اوور میں اش سوڈھی نے کھیل سے باہر کیا، جو 34 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ جس کے بعد حیدر علی نے بلے کا جادو جگایا، اُن کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ میں پاکستان کو مستحکم پوریشن دینے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ حیدر علی کو 16 ویں اوور میں ٹم ساوتھی نے آؤٹ کیا۔ پاکستانی بیٹر کا کیچ 31 رنز پر چیپمین نے پکڑا۔ اگلے ہی اوور میں آصف علی 1 رن بنا کر کیوی فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔ اس دوران محمد نواز اپنا شاندار کھیل پیش کرتے رہے۔ محمد نواز 38 اور افتخار احمد 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز کو عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے میچ میں ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔ میچ فنش کرنے کے بعد محمد نواز نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مڈل آرڈر پر بیٹنگ کرتا ہوں۔ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسول کو سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے قبل فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ کے پانچویں اوور میں حارث روف نے 14 رنز بنانے والے ڈیوڈ کونوئے کو بولڈ کیا۔ جس کے بعد محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے گلین فلپس کو 29 رنز پر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ کرایا۔ پاکستان کے اسپن بولر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی اننگز کو 59 رنز پر بریک لگوایا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں 158 کے اسکور پر چیپمین کی وکٹ حاصل کی۔ کیوی بیٹر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد اگلی ہی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے اننگز کے آخری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 163 رنز بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close