تازہ ترین

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل بہت ضروری ہے،علاقائی امن کیلئے تمام پڑوسیوں کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں،وہ پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقا ت کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں جمعرات کو ہوئی۔ملاقات میں باہمی مفاد کے امور علاقائی سلامتی اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔افغانستان میں ممکنہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے تعاون اور شراکت داری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔جاپانی سفیرواڈا مٹسوہیرو سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امور میں جاپان کے کردار کو سراہتا ہے۔ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی المئیے کو روکنے کیلئے امداد پہنچانے کے لئے فوری طور پر ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے ، علاقائی امن، خوشحالی کے لیے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کاپرامن حل ضروری ہے۔جاپانی سفیر نے افغان صورتحال خصوصاً خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close