تازہ ترین

آصفہ بھٹو کی سیاسی میدان میں انٹری

سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹونےبھی سیاسی میدان میں انٹری دےدی،کہتی ہیں عوام نےفیصلہ دےدیاہےحکمرانوں کواب گھرجاناہوگا  ملتان میں پی ڈی ایم کےجلسےسےدھواں دارخطاب کرتےہوئےبینظیربھٹوکی صاحبزادی آصفہ بھٹوکاکہناتھاکہ ہم بی بی شہید کامشن لےکرچلیں گے،میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ سلکیٹڈ حکومت کےظلم وجبرکےباوجود اتنی بڑی تعداد میں کارکن جمع ہوئے،عوام اب حتمی فیصلہ کرچکےہیں کہ وہ ان حکمرانوں کوگھربھیج کردم لیں گے،انہوں نےکہاکہ ذوالفقارعلی بھٹونےاس پارٹی کی بنیاد عوامی جمہوری اورفلاحی ریاست کیلئےرکھی تھی،وہ اس مقصد سےکبھی پیچھےنہیں ہٹے،ہم عوامی خدمت کرکےشہید بھٹوکامشن پورا کریں گے،بینظیربھٹونےاپنےوالدکامشن جاری رکھااوراس راہ میں شہادتیں قبول کیں،سابق صدرآصف علی زرداری نےاٹھارویں ترمیم کےذریعے عوامی جدوجہد جاری رکھی،میں ایسےوقت پرآپ کےسامنےآئی ہوں،جب پارٹی چیئرمین اورمیرے بھائی بلاول کوروناوائرس میں مبتلاہیں،ایم آرڈی کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بلاول بھٹوزرداری کاساتھ دیں گے،انہوں نےکہاکہ ہم گرفتاریوں سےڈرنےوالے نہیں،اگربھائیوں کو گرفتار کریں گےتوپیپلزپارٹی کی ہرعورت جدوجہد کیلئےتیارہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close