تازہ ترین

سینیٹ کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات

سینیٹ کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات , وزیراعظم نے امیدواروں پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا

 سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے،پی ٹی آئی کے رہنماوں نے فیصل واوڈا سمیت کئی امیدواروں کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کر دیا، اراکین کے اعتراض کے بعد پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں سے سینیٹ کے ٹکٹ واپس لینے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سینیٹ کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہو گئے کراچی سے منتخب ارکان اسمبلی نے فیصل واوڈا سمیت کئی امیدوراوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا اراکین اسمبلی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان نے نامزد امیدواروں کی فہرست پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا  پی ٹی آئی سندھ کے تین ریجن کے عہدیداروں نےفیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دینے پر اعتراض کیا ہے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو سینیٹ کا امیدوار نہیں ہونا چاہئے،سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی کے لئے کام کرتے رہے ہیں، انھیں ٹکٹ دینا کسی صورت مناسب نہیں ہے، اگر انہیں ٹکٹ دیے گئے تو پھر ہم بلدیاتی انتخابات سے الگ ہوجائیں گے اراکین اسمبلی کی جانب سےووٹ نہ دینے کی دھمکی پر پی ٹی آئی قیادت نے معاملات سلجھانے کے لئے گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو ذمہ داری دے دی گئی ہے  پارٹی میں ٹکٹوں کے معاملےپر اختلافات پر وزیراعظم عمران خان نے سینیئر رہنماوں سےمشاورت کی ہے، ذرائع کےمطابق پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کے لئے عمران خان نامزد امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close