تازہ ترین

پہلا ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کی گرائونڈ میں بھر پور پریکٹس

پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کی پہلے ٹیسٹ سے قبل تیاریاں جاری ہیں، پاکستانی ٹیم نے منگل کو اپنا تیسرا پریکٹس سیشن جبکہ آسٹریلیا نے اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا۔دونوں ٹیموں نے بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں،دونوں ٹیمیں آج بھی پریکٹس کرینگی ۔ آسٹریلوی سپنر ناتھن لائن آج آن لائن پریس کانفرنس کرینگے جبکہ دونوں کپتان جمعرات کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریںگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4مارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی پریکٹس کیلیے تیسرے روز بھی پنڈی اسٹیڈیم پہنچی،جہاں پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کے مکمل اسکواڈ نے پریکٹس سیشن کیا۔حارث روف منگل کو قومی اسکواڈ کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے تھے، کوویڈ مثبت رپورٹ آنے پر ٹیم ڈاکٹر نے حارث روف کو گرائونڈ سے دوران پریکٹس آئیسولیشن میں منتقل کردیا ۔حارث رئوف کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔ قومی ٹیم نے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی زیر نگرانی پہلے روز پریکٹس میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں،قومی ٹیم آج بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیگی۔قومی اسکواڈ میں شامل افتخار احمد اور وسیم جونیئر اپنی 3 روزہ روم ایسولیشن مکمل کرنے کے بعدکل جمعرات سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب مہمان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی آمد کے بعد پہلی مرتبہ پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی،دونوں ٹیموں نے 3گھنٹے تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ۔دوسری جانب آسٹریلوی اسپنر ناتھن لائن آج آن لائن پریس کانفرنس کرینگے جبکہ دونوں کپتان جمعرات کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close