تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن رنگا رنگ تقریب کے ساتھ 20 فروری سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن رنگا رنگ تقریب کے ساتھ 20 فروری سے شروع ہوگا جبکہ تقریب رونمائی بدھ کو ہوگی، تقریب میں چیئر مین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے، ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیوکے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔ 2016ءسے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیگ میں دنیا بھر کر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایش ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز خوبصورت رنگا رنگ تقریب کے ساتھ 20 فروری سے ہوگا، 19 فروری کو سہ پہر ساڑھے 3بجے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوگی۔ تقریب میں چیئر مین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔ تقریب رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور تمام فرنچائز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔ 20 فروری کو شام 7 بجے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو 2020ءکی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگا۔ رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کائٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان افتتاحی میچ کا آغاز ہوگا۔ 21 فروری کو سہ پہر 3 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلی مرتبہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مخلتف وینیو پر کھیلے جائیں گے، ابتدائی میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کرینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کرینگے، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کو سونپی گئی ہے ، لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کرینگے جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔ لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں اور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہیں۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئی تھیں۔ لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ امید کی جاری ہے کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بھی مداحوں کو سنسنی سے بھر پور میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ 21 فروری کو سہ پہر 3 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close