تازہ ترین

سندھ حکومت بتائے جو 650 ارب روپے ملے وہ کہاں گئے؟مرادسعید

کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مراد سعید نے سندھ بلدیاتی بل پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم بلدیاتی بل کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ مزاحمت بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت اور تعلیم کی صورتحال ابتر ہے، اسپتالوں میں ڈاکٹر بھی نہیں ملے گا، دوائی بھی نہیں ملے گی۔وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی نہیں ملتی، صوبے کے اسکولوں میں طلبہ نہیں بھیڑ بکریاں نظر آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا آئی تو بلاول بھٹو نے لاک ڈائون کا شور مچایا، آصف زرداری کے فرنٹ مین مراد علی شاہ نے بھی شروع میں لاک ڈائون کا راگ الاپا۔اْن کا کہنا تھا کہ سندھ میں انہوں نے عوام کو بھاشن دیا، راشن نہیں دیا، صوبائی حکومت بتائے 650 ارب روپے جو ملے وہ کہاں گئے؟مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ملنے والا شیئر مطلب آپ کی تعلیم اور صحت کا پیسا آصف علی زرداری کے اکائونٹ میں جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر وفاقی حکومت کام کر رہی ہے، شہر میں ترقیاتی کام وفاق کے فنڈز سے ہورہا ہے، 25 دسمبر سے گرین بس کا آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بلاول بھٹو سوال کرتے ہیں، جواب دینے کے لیے ہم اٹھے تو وہ نو دو گیارہ ہوجاتے ہیں، ہم نے ان کی کرپشن کو بے نقاب کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close