تازہ ترین

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی
سلامتی کونسل میں اسرائیل ایران تنازع پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی
کسی ریاست کی سالمیت کےخلاف طاقت کااستعمال ممنوع ہے، گوتریس
مشرق وسطیٰ تباہی کےدہانےپرہے،سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس
وقت آگیا ہےکہ کشیدگی کو کم اور تحمل کا مظاہرہ کیاجائے،گوتریس
غزہ میں جنگ بندی،امدادکی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے،گوتریس
امریکاکاایران اورشراکت داروں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ
سلامتی کونسل جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے،امریکی نائب مندوب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا سلامتی کونسل میں اسرائیل ایران تنازع پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کا استعمال منع ہے۔ مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، خطے کو تباہ کن جنگ کے خطرے کا سامنا ہے، وقت آ گیا ہے کہ کشیدگی کم اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی اور امداد کی فراہمی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکا کے نائب مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل ایران کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے اور سلامتی کونسل ایران اور اس کے شراکت داروں سے حملے بند کرائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close