تازہ ترین

پاکستان کا چینی کمپنی سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

پاکستان کا چینی کمپنی سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ،وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ ڈوزیز خریدی جائیں گی فواد چوہدری نے کہا کہ چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی خریداری کا فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کیا ہے۔ ویکسین دو ہزار اکیس کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی،وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر یا کوئی اور بین لاقوامی منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو کرسکتا ہے۔ چینی سینو فارم ویکسین اناسی فیصد موثر ہے،قبل ازیں امریکہ نے پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی تھی، دوسری جانب روس نے بھی پاکستان کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اسپتنک فائیو دینے کی پیشکش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close