تازہ ترین

وزیراعظم ، وزیرخارجہ اور قائد حزب اختلاف کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

وزیراعظم ، وزیرخارجہ اور قائد حزب اختلاف کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت،،، ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ

 وزیراعظم عمرا ن خان ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم عمران خان نےاسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں (وی اسٹینڈ و دغزہ) (وی اسٹینڈ ود فلسطین) کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتےہوئے کہا کہ میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں  وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں معروف امریکی دانشور نوم چومسکی کا مقولہ بھی شیئر کیا جس میں انھوں نے فلسطین کا موقف بیان کیا ہے مونٹاج وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اسرائیلی بربریت پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر عالمی سطح پر تمام مسلم ممالک کو ایک پیج پر لیکر آنے کی ضرورت ہے،پاکستان ہو یا سعودی عرب یا اور کوئی اسلامی ریاست اکیلے کوئی کچھ نہیں کرسکتا , قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتےہوئے فلسطینیوں کی شہادت پر رنج و غم کا ظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری او آئی سی اور عرب لیگ اسرائیل کو ظلم و بربریت سے روکنے کےلیے فوری کردار ادا کریں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کے جہنم میں جاگرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close