تازہ ترین

شہید بھٹو کو جو پھانسی دی گئی وہ غیرقانونی تھی، وزیراعلیٰ سندھ

شہید بھٹو کو جو پھانسی دی گئی وہ غیرقانونی تھی، وزیراعلیٰ سندھ
فیصلہ سننے کے بعد ہر ایک کی آنکھ نم تھی لیکن سب خوش تھے، وزیراعلیٰ
شہید بے نظیر کے قاتلوں کو بھی سزا ملے گی، مراد علی شاہ
آج وہ دن آیا جب سپریم کورٹ نے اپنی غلطی مان لی، نثار کھوڑو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کو جو پھانسی دی گئی وہ غیرقانونی تھی، گزشتہ روز کا فیصلہ سننے کے بعد ہر ایک کی آنکھ نم تھی لیکن سب خوش تھے وزیراعلیٰ سندھ نے شہیدذوالفقارعلی بھٹو،شہیدبینظیر بھٹو ودیگرکےمزارات پر حاضری دیکرپھول چڑھائےاورفاتح خوانی کی، وزیرِ اعلیٰ سندھ کاگڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو میں کہناتھا کہ بھٹو کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی غلطی کو قبول کیا۔ بے نظیر کے قتل کے حوالےسے کیس عدالت میں ہے، شہید بے نظیر کے قاتلوں کو بھی سزا ملے گی۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ آج وہ دن آیا جب سپریم کورٹ نے اپنی غلطی مان لی، اب سرکاری طور پر بھٹو کو بھی شہید بلایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close