سندھ ہائی کورٹ میں سزاوں میں کمی سے متعلق درخواست کی سماعت
سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے سزاؤں میں کمی سے متعلق درخواست کی سماعت، عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ،محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تیرہ مارچ کو سزا یافتہ ملزمان کی سزاؤں میں دن کی کمی کا نوٹفیکشن جاری کیاجائے، نیب کے سزا یافتہ ملزمان کی سزاؤں میں کمی نہ کرنے کی کوئی وضاحت بھی نہیں کی گئی تاہم محکمہ داخلہ نے نیب کے سزا یافتہ ملزمان کو شامل نہیں کیا گیا عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ،محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات سے جواب طلب کرتےہوئے ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ۔