تازہ ترین

لمپی اسکن نے ڈیری مافیاکولگام دیدی،دودھ کی قیمت زمین پرآن پہنچی

گائیوں میں ہونے والی جلدی بیماری لمپی اسکن نے دودھ مافیا کو لگام دے دی، آئے روز دودھ کی قیمتیں بڑھانے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔کراچی کی سب سے بڑی دودھ منڈی بھینس کالونی میں دودھ کی فروخت میں 40فیصد کمی سامنے آئی ہے، ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ دودھ منڈی میں فی من قیمتیں 2500 روپے تک گر گئیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 80 روپے کمی ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں دودھ سستا ہونے کے باوجود شہری احتیاطا اسے خریدنے سے گریز کررہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 70 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا اس کے علاوہ کراچی کئی مقامات پر ایک لیٹر دودھ کے ساتھ ایک لیٹر فری دینے کے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دودھ فروشوں نے لائوڈ اسپیکرسے آوازیں لگا کر سستا دودھ فروخت کرنا بھی شروع کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی دودھ فروشوں کو خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق مویشیوں میں جلدی بیماری لمپی اسکن کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے، صوبائی ٹاسک فورس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بیمار جانوروں کی تعداد27 ہزار 734 سے تجاوز کرگئی۔صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 424جانور جلدی بیماری کا شکار ہوئے جبکہ اب تک لمپی اسکن سے225 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close