تازہ ترین

چیلنج کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے,وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیئے، چیلنج کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے، پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہیئے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی، اوورسیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے، شوکت خانم کی فنڈنگ سمندر پار پاکستانیوں سے کی، ان جماعتوں کو معلوم ہے اور مجھے بھی پتا ہے فارن فنڈنگ کونسی ہے، کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہے، ان ممالک سے تعلقات کی وجہ میں بتا نہیں سکتا، عمران خان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، یہ سب سامنے آنا چاہیئے کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی رہی، ساری دنیا میں سیاسی جماعتیں فنڈنگ کرتی ہیں، اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے پیسہ کہاں سے اکھٹا کیا، اوورسیز پاکستان فارن فنڈنگ نہیں ہیں، ساری قوم کو پتا چلے گا کہ کس نے اس ملک میں ٹھیک طریقے سے پیسہ اکھٹا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close