تازہ ترین

عمران خان ملنے آئے تو امریکی سازش کا نہیں بتایا،فیصل سبزواری

ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ عمران خان 9 مارچ 2022 کو حمایت کیلئے ملنے آئے لیکن امریکی سازش کی کوئی بات نہیں کی ہم جب ان سے الگ ہو گئے تو کہتے ہیں آپ لوگ غدار ہو۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت ایم کیوایم کے شکلوں کو دہشت گرد کہتی ہے 9 مارچ کو جب ملنے آئے اس وقت میری شکل نہیں دیکھی تھی شیریں مزاری گمشدہ ہوناکسے کہتے ہیں کراچی میں آکردیکھ لیں کوئی گمشدگی دیکھنی ہے توکراچی چلیں، بلوچستان جائیں۔فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے سیاست میں بدتہذیبی آئے ہم اپنی تقریر کو اسلامی ٹچ نہیں دیں گے اسلام آباد، کراچی و دیگر شہروں میں جو ہوا نوٹس لیاجائے ہمیں اپنی قوم کوتقسیم سے نکالنا ہے پاکستان کے ادارے سرجوڑ کر بیٹھیں۔ایم کیوایم سینٹر کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو بھارت کی مسلم دشمن حکومت نے سزا دی ہماری سیاستی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کشمیریوں کیساتھ ہے پاکستان کشمیر کا مقدمہ پیش کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا کشمیر کاز اور یاسین ملک سزا پر پاکستان میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close