تازہ ترین

جنوری میں گیس کا کوئی بحران نہیں آ رہا، حکومت

  حکومت نے کہا ہے کہ جنوری میں گیس کا کوئی بحران نہیں آ رہا، جنوری دو ہزار اکیس کیلئے جنوری دو ہزار اٹھارہ کی نسبت تیس فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے ۔پٹرولیم ڈویڑن کے ترجمان نے ایل این جی اور گیس پوزیشن پر جاری بیان میں کہا کہ ترجمان جنوری 2021 کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کر لیا ہے کچھ کارگوز میں اضافی ایل این جی کا بھی بندوبست ہو گیا ہے جنوری 2021 کیلئے جنوری 2018 کی نسبت 30 فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے ،سردی کی لہر بڑھنے سے سوئی نادرن سسٹم میں لوڈ 9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ،اسی طرح سوئی سدرن کو کراچی اور کوئٹہ میں کم پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم کابینہ سے منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق سی این جی اور پاور کیپٹو یونٹ کی گیس بند کی جائے گی ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ گیس کا استعمال سمجھداری سے کریں گیس کمپیسر کا استعمال غیر قانونی ہے گیس کمپیسر سے گیس پریشر میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close