تازہ ترین

ملک کے وسیع ترمفاد میں اتحادی حکومت بنائی ، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملک کے وسیع ترمفاد میں اتحادی حکومت بنائی جس کا مقصد جمہوریت اورمعیشت کودرپیش خطرات سے موثر انداز میں نمٹنا ہے، اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں انتخابی اورجمہوری اصلاحات کے لئے مل کرکا م کریں گی،انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خلاف اقدامات اوراسلام کا پرامن پیغام پھیلانے کیلئے کام کرتے رہیں گے،طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی برادری کے ساتھ مل کرکریں گے،کورونا وباء میں دنیا کو متحد ہونا چاہیے تھا ،اس وبا کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اتحادیوں کی حکومت ہے،ملک کو اس وقت جمہوریت اورمعیشت کے بحران سمیت دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خطرات کا سامنا ہے،مختلف منشوراورنکتہ نظررکھنے والی سیاسی جماعتوں کیمل کرحکومت بنانے کا مقصد ان خطرات سے موثر طریقے سے نمٹنا ہے، اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں انتخابی اورجمہوری اصلاحات کے لئے مل کرکا م کریں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خلاف اقدامات اوراسلام کا پرامن پیغام پھیلانے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرتشویش ہے اورہم افغان حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اپنی جانب سے صورتحال کا نہ صرف بغورجائزہ لے رہے ہیں بلکہ دہشتگردی پرقابو پانے کیلئے اقدامات بھی کررہے ہیں،توقع ہے افغان حکومت عالمی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close