تازہ ترین

عمران خان کا نواز شریف ،زرداری سے موازنہ نہ کیاجائے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی سینیٹر سید شبلی فرازنے کہا ہے کہ عمران خان کا موزانہ نواز شریف ، آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو کے ساتھ نہ کریں، یہ ہم اپنی ہتک عزت محسوس کرتے ہیں، اس لئے کہ عمران خان ملک کاایک کلین، ایماندار اور محب وطن لیڈرہے ۔ کدھر گیا سرے محل، کدھر گئے سوئس اکائونٹس کے پیسے ، یہ کیسز مسلم لیگ (ن)نے پیپلز پارٹی پر کیسز بنوائے تھے۔ ایک وقت وہ بھی تھا کہ جب پوری سیا سی پارٹیاں پی ڈی ایم کے اند ر اکٹھی تھیں جب اس وقت یہ کچھ نہیں کرسکے تو ابھی یہ کیا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار شبلی فرازنے ایک نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم کا سب سے بڑا اثاثہ پبلک کمیونیکیشن ہے اور جب بھی وہ ٹی وی پر آتے ہیں تو ان کا آنا ایک مثبت اثر لا تی ہے، لوگوں کو جوڑتی ہے او رلوگوں کوقریب لاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خا ن نے اس تناظر میں با ت کی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم اسلام آبا د پر چارج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سارے خاندان کے ساتھ خود لندن میں بیٹھا ہے اور شہبا ز شریف نے پورے خاندان اور داماد کو باہر بھیج دیا اور ان کے کارکن ان کے لئے لڑرہے ہیں اور وہ باہراربوں روپے کے فلیٹس میں بیٹھ کر مزے کر رہے ہیں یہ کون سی جمہوریت ہے ۔ اگر غریبوں سے اتنی ہمدردی ہے تو آئیںجیل بھی جانا پڑتا ہے اور ذولفقار علی بھٹو بھاگا نہیں جیل میں تھا، آصف علی زرداری بھاگا نہیں جیل میں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close