تازہ ترین

نادرا سینٹر میں خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ

ملزم ڈیٹا انٹری ملازم خواتین کے نمبر حاصل کرکے رابطہ کرتا تھا

کراچی کی مقامی عدالت نےخواتین کو ہراساں کرنے والے نادرا سینٹر کے ملازم کو جسمانی ریمانڈ پر چودہ روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ،   خواتین کو ہراساں کرنے کے ملزم اور نادرا سینٹر کے ملازم معراج کو جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت سائٹ تھانے کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ڈیٹا انٹری ملازم خواتین کے نمبر نکلوا کر ان سے رابطہ کرتا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بھیجتا تھا۔ نادرا ملازم کے خلاف خاتون نے شکایت درج کرائی تھی ، ملزم کئی روز سے خواتین کو ان کے موبائل فونز پر رابطے کرکے تنگ کرتا تھا ۔ ملزم کی گرفتاری ڈرامائی انداز میں عمل میں آئی، ملزم کو متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملنے کے بہانے بلا کر پکڑا اور پولیس کے حوالے کیا تھا ، متاثرہ خاندان نے واٹس ایپ پر بھیجا گیا غیراخلاقی مواد بھی فراہم کردیا ہے ، عدالت نے دلائل سننےکے بعد ملز م معراج کو جسمانی ریمانڈ پر چودہ روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close