تازہ ترین

کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کےسامنے احتجاج

جماعت اسلامی کراچی کے تحت کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سوئی سدرن ہیڈ افس کے باہر متاثرین سوئی گیس نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس انتظامیہ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ڈی ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا مسئلہ ہے جسے جلد حل کرلینگے ۔  جماعت اسلامی کے چار رکنی وفد کی انتظامیہ سوئی سدرن سے بات چیت کی ۔ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہر ی بلبلا رہے ہیں۔ صارفین بلنگ کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ڈاکٹر اسامہ رضی کا کہنا تھا کہ اج ان لوگوں کو بلنگ ڈیپارئمنٹ میں بٹھایا گیا ہے جو کے الیکٹرک میں تھے جو وہاں بھی لوگوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالتے تھے۔ آج سوئی سدرن صارفین کو لوٹ رہی ہے ۔سوئی سدرن گیس کے ڈی ایم ڈی سعید احمد لاڑک کا کہنا تھا کہ اس وقت ڈیمانڈ اور سپلائی کا مسئلہ ہے جسے پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے سردیوں میں پریشر کم ہوجاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو دوسو ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close