تازہ ترین

وزیراعظم نے آبی ذخائر سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ منگلا، تربیلا کے بعد مہمند اوربھاشابڑے ڈیم ہوں گے، وزیراعظم نے مہمند او ربھاشا ڈیمز کی تعمیرات سے متعلق ویڈیو بھی شیئر کی دو مئی دو ہزار انیس میں وزیر اعظم نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا، مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے، 700 فٹ بلند ڈیم میں 12 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close