تازہ ترین

ناصر شا ہ کی اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر آنسو گیس او شیلنگ کی مذمت

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر آنسو گیس او شیلنگ کی مذمت، کہتے ہیں، پرامن احتجاج پر آنسو گیس اور شیلنگ کرکے نالائق حکومت نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی اورمطالبات کے احتجاج پرغیرانسانی تشددکی مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کےمطالبات مان لیتی تو ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی، پر امن احتجاج پر آنسو گیس اور شیلنگ کرکے نالائق حکومت نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے، اس نااہل حکومت کے خلاف وفاقی ملازمین کو احتجاج کرنے کا پورا حق ہے، پورے ملک میں احتجاج کرنے والی پارٹی سرکاری ملازمین کے احتجاج سے گھبراگئی ہے، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان صاحب یاد رکھیں عوامی لاوا تیزی سےابل رہا ہے، تم اس کے آگے ٹھہر نہیں سکو گے، نیازی صاحب آپ کسی کا گلا دبائیں اور اسے کہیں کہ احتجاج بھی نہ کرو ایسا ممکن نہیں۔ سرکاری ملازمین آج بھی پیپلزپارٹی حکومت کویاد کرتےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close