تازہ ترین

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش , ایوان نے پارلیمنٹ میں خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کرلی

قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کردی گئی۔ پیپلزپارٹی کے ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ،وزیر مملکت علی محمد خان نے معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک اور امجد علی خان نے ناموس رسالت کی قرارداد ایوان میں پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کی قرارداد پر بحث کی جائے، انھوں نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنانے کی بھی درخواست کی، علی محمد خان نے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش کی جو منظور کرلی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close