تازہ ترین

کوروناکانیاویرینٹ ، شادی ہالز،مزارات ،دفاترکیلئے نیاہدایت نامہ جاری

جنوبی افریقا سے سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز، مزارات اور دفاتر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں کوئی مخصوص کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی ،زندگی معمول کے مطابق بحال رہے گی ،ان شہروں میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزیشن ضروری ہو گی،بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں ڈائننگ، شادی کی تقریبات، مزارات، دفاتر اور جم کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی اور ٹرانسپورٹ 100 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جا سکے گی،بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 500 تک افراد کی اجازت ہو گی ،آؤٹ ڈور تقریبات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی ۔جبکہ 50 سال سے زائد عمر افراد کوبوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دیدی گئی ویکسین کی تمام خوراک مفت دی جائیں گی اور بوسٹر ڈوز ویکسین کی آخری خوراک کے 6 ماہ بعد دی جاسکتی ہے، این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے میں پاکستان کے 40 شہروں کو بہترین یا بہتر قرار دیا گیا ، نارووال، جہلم، اسلام آباد، منڈی بہائوالدین، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور آزاد کشمیر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غذر اور شگر کو 50 فیصد سے زیادہ ویکسی نیشن کے باعث بہترین قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی نے 40 سے 50 فیصد سے زائد ویکسی نیشن کرنے والے 27 شہروں کو بہتر قرار دیا گیا ہے، ان شہروں میں راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، چکوال، حافظ آباد اور لودھراں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وہاڑی، رحیم یار خان، کراچی، سکھر، سانگھڑ، صوابی، چترال، چارسدہ، اورکزئی، کرم، مظفر آباد، نیلم، حویلی، گھانچے، نگر اور کھرمنگ کو بھی بہتر ویکسی نیشن والے شہر قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں ویکسی نیشن 40 فیصد سے کم ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں کوئی مخصوص کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی اور زندگی معمول کے مطابق بحال رہے گی تاہم ان شہروں میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزیشن ضروری ہو گی۔این سی او سی کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں ڈائننگ، شادی کی تقریبات، مزارات، دفاتر اور جم کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی اور ٹرانسپورٹ 100 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جا سکے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 500 تک افراد کی اجازت ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ مسافر ٹرینیں 80 فیصد ویکسینیٹڈ مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی این سی او سی کے مطابق بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور ڈائننگ کیلئے 70 فیصد گنجائش کی اجازت ہو گی اور ان ڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہا کہ بہتر اور کم ویکسین شدہ شہروں میں رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہو گی اور ملک بھر کے سنیما گھروں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close