تازہ ترین

سب بتانے کی باتیں ڈھونگ ،عمران خان ذہنی توازن کھوچکے،مریم اور نگزیب

عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے،کہاں ہے ایک کروڑنوکریاں اورپچاس لاکھ گھر؟ حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور کرپشن ثابت نہ کرسکے، عمران خان بتائیں رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کا پلان کیسے بنایا تھا اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں، بشریٰ بی بی کی ہدایت پر 28 مارچ کو سائفر نکالا،عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے،کہتے ہیں ساری کابینہ ضمانت پر ہے، عمران خان عوام کو بتائیں حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور کرپشن ثابت نہ کرسکے، عمران خان بتائیں رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کرنے کا پلان کیسے بنایا تھا،عمران خان ایک ڈھونگ رچارہا ہے، انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، ان کی ذہنی حالت پر تشویش ہے،آئی ایم ایف کے پاس کمزور بنیادوں پر گئے، معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان ذہنی حالت پر تشویشناک ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اسی لئے وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں، عمران خان ڈھونگ رچا کر اور دھوکہ دے کر پاگل بنا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا کہ مجھے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ کہتا تھا کہ میں حکومت میں آلو، پیاز، ٹماٹر کے نرخ مانیٹر کرنے نہیں آیا۔ مریم نواز نے کہاکہ کل یہ کہہ رہے تھے کہ میں بتا دوں گا کہ کس طرح حکومت آئی ہے، جب بھی ان کے خلاف کوئی ثبوت، خبر، کرپشن کا سکینڈل آتا ہے تو انہیں بتانا یاد آ جاتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کو 8 مارچ کو سائفر آیا، 28 مارچ کو انہوں نے بتایا، آج بتا دوں کہنے والا شخص اس وقت اس پر خاموش اس لئے رہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی کا انتظار کر رہا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان آر ٹی ایس کو بٹھا کر اور عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے وزیراعظم بنا، چار سال اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ 2018ء میں جب وہ ملک کا وزیراعظم بنا تو ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھروں دینے کا جھوٹ بولا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہر نکتہ پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کی، آتے ہی سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا شروع کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close